اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن مختلف معاملات پر منقسم ہے اور حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ جمعہ کو نجی ٹیلی وژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاسی رہنما نہیں جو وزیراعظم عمران خان کے ہم پلہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت …
وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹیلی وژن چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن مختلف معاملات پر منقسم ہے اور حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ جمعہ کو نجی ٹیلی وژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاسی رہنما نہیں جو وزیراعظم عمران خان کے ہم پلہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ بدعنوانوں کے احتساب سے پیچھے ہٹے یا کرپشن کے حوالہ سے اپنا بیانیہ تبدیل کرے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں نے قومی دولت لوٹی اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے قومی اداروں کو کمزور کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اپنے ادوار میں بھاری کرپشن کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف الزامات صرف زبانی نہیں بلکہ اس کے ٹھوس دستاویزی ثبوت ہیں اور بینک ٹرانزکشنز کی سٹیٹمنٹس بھی موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملہ کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مثبت پیش رفت کے طور خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملک اور پارلیمانی نظام کو چلانے کی مساوی ذمہ دار ہیں ۔چیف آف آرمی سٹاف کی مدت کی توسیع کے بارے میں ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل ہوجائے گا ۔ انہوں کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ۔








