اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ انجینئرز کو ٹیکنیکل وزارتوںکے سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات اور ٹیکنیکل وزارتوں کے ماتحت اداروں میں بھی ٹیکنیکل افراد کو بطور سربراہ مقرر کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ 2 روزہ انٹرنیشل ڈینز کانفرنس کی اختتامی تقریب …
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ انجینئرز کو ٹیکنیکل وزارتوںکے سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات اور ٹیکنیکل وزارتوں کے ماتحت اداروں میں بھی ٹیکنیکل افراد کو بطور سربراہ مقرر کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ 2 روزہ انٹرنیشل ڈینز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر جاوید سلیم قریشی کی سربراہی میں انجینئرنگ کونسل خاصی فعال ہو چکی ہے۔ انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ میں نے صدر مملکت ممنون حسین کو آگاہ کیا ہے کہ انجینئرز کا سروس سٹرکچر ایک جائز مطالبہ ہے اور اس سے نہ صرف انجینئرز کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے بلکہ اس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔








