راولپنڈی ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے جس کے بعد اوپر کی کرپشن ختم اور نچلی سطح پر اس میں کمی آئی ہے،موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن کا ایک سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا، ہم دوارب ڈالر کاتیل باہر سے منگواتے ہیں ،حکومت کی پالیسی ہے درآمدات کم کر کے برآمدات بڑھانی ہیں،وزیر اعظم عمران خان جب گورنرسندھ کو کہیں گے تو سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی،آصف زرداری اور نوازشریف کے چینی مافیا نے زراعت کو تباہ کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز راولپنڈی میں زرعی بارانی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔