پاکستان نے 261 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے پیر کو 261 بھارتی قیدیوں (52 سول اور 209 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان قونصلر رسائی معاہدے کی شقوں کے مطابق ہے جس پر 21 مئی 2008ءکو دستخط ہوئے تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان نے پیر کو 261 بھارتی قیدیوں (52 سول اور 209 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان قونصلر رسائی معاہدے کی شقوں کے مطابق ہے جس پر 21 مئی 2008ءکو دستخط ہوئے تھے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے لئے ضروری ہے کہ وہ سال میں دومرتبہ یعنی بالترتیب یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا آپس میں تبادلہ کریں۔ بھارتی حکومت بھی نئی دہلی میں بھارت میں موجود پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply