اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام قومی ایشوز پر اپوزیشن کواعتماد میں لینا چاہتی ہے اور نیب میں اصلاحات کے لئے حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کے لئے تیارہے۔ پیر کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن …
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام قومی ایشوز پر اپوزیشن کواعتماد میں لینا چاہتی ہے اور نیب میں اصلاحات کے لئے حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کے لئے تیارہے۔ پیر کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں، جو2018ءکے انتخابات میں پی ٹی آئی کا منشورتھا ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا یک نکاتی ایجنڈا اپنے لیڈروں کے خلاف احتسابی عمل روکنا ہے جو بدعنوانی کے بڑے مقدمات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد ادارہ ہے جو بلا امتیاز اور شفاف طور بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے غربت دورکرنے ، افراط زر کے خاتمہ اور اقتصادی مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے ۔







