وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت یوریا اور ڈی اے پی کی موجودہ صورتحال پر اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت یوریا اور ڈی اے پی کی موجودہ صورتحال پر پیر کو اجلاس ہوا۔ انہوں نے ربیع سیزن کےلئے ڈی اے پی اور یوریا کے موجودہ ذخیرہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی منڈی میں اس …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت یوریا اور ڈی اے پی کی موجودہ صورتحال پر پیر کو اجلاس ہوا۔ انہوں نے ربیع سیزن کےلئے ڈی اے پی اور یوریا کے موجودہ ذخیرہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی منڈی میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی منڈی میں اس کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہا رکیا۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق کی تجویز پر وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے کھاد تشکیل دی ہے جس کا مقصد ملک میں معیاری کھاد کی فراہمی، ڈی اے پی اور یوریا کی قیمتوں کے تعین سے متعلق تجاویز پر غور کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔