اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آج جب ہم قائد اعظم کا 143واں یوم ولادت منا رہے ہیں تو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت سر چڑھ کر بول رہی ہے، آزاد پاکستان کا حصول قائد اعظم کی سیاسی قابلیت اور ہمت کے بغیر نا ممکن تھا۔ یوم قائد کے موقع پر اپنے پیغام …
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا یوم قائد کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آج جب ہم قائد اعظم کا 143واں یوم ولادت منا رہے ہیں تو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت سر چڑھ کر بول رہی ہے، آزاد پاکستان کا حصول قائد اعظم کی سیاسی قابلیت اور ہمت کے بغیر نا ممکن تھا۔ یوم قائد کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس موقع پر کئی مسلم رہنماو¿ں نے اکھنڈ بھارت کی حمایت کی قائد نے اس کی کو ایک تباہ کن قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کشمیر سمیت بھارت کی ہر ریاست میں اس تباہی کی شروعات ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، آج ہم اگر محفوظ او پر امن زندگی گزار رہے ہیں تو اس میں قائد کی سیاسی بصیرت کا اہم کردار ہے۔ فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آج کا دن اپنے عظیم لیڈر کا شکریہ ادا کرنے کا اور ان کے حق میں دعا کرنے کا دن ہے، قائد اعظم نے ان تھک محنت سے ہمارے لئے ایک آزاد ملک حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ملک کے حصول میں قائد کا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا، قائد اعظم نے آزاد پاکستان آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے حاصل کیا، بے شک قائد اعظم ایک عظیم لیڈر ہیں۔







