اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرکے ہم عالمی سطح پر عظیم قوم بن کر ابھریں گے۔جمعہ کوبابائےقائداعظم محمد علی جناح کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ”آج قائداعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش ہے۔1876ءمیں آج ہی کے روز ارض مقدس …
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرکے ہم عالمی سطح پر عظیم قوم بن کر ابھریں گے۔جمعہ کوبابائےقائداعظم محمد علی جناح کے 144ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ”آج قائداعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش ہے۔1876ءمیں آج ہی کے روز ارض مقدس پر ایک ایسا لیڈر پیدا ہوا جس نے ناصرف تاریخ کا رخ موڑا بلکہ جنوبی ایشیاءکے جغرافیہ کو بھی تبدیل کرکے رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم قائداعظم محمد علی جناح کے مشکور ہیں جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے حصول کا خواب دیکھا اور پھر اسے عملی جامہ بھی پہنایا،اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان جیسا ملک عطا کر دیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ ” ہم حضرت محمد صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں ، ہم اخوت اسلامی کے رکن ہیں سب کو عزت، وقار اور برابری کے یکساں حقوق حاصل ہیں، نتیجتاً ہمارے پاس خصوصی وحدت کا گہرا احساس ہے “۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اتحاد ، عقیدے ، نظم و ضبط کے قائد کےاصولوں پر عمل کر کے ہم عالمی سطح پر ایک عظیم قوم بن کر ابھریں گے ،ہمیں یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ قائد اعظم کے پاکستان کا خواب حقیقی معنوں میں تب ہی پورا ہو سکتا ہے جب ہم بدعنوانی، ناانصافی، اقربا پروری اور تعصب کا خاتمہ کریں گے،ہمیں انصاف پسند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تعمیر کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔








