اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے تحت دس روزہ فوک فیسٹیول ’’لوک میلہ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح مورخہ 7 نومبر شام 5 بجے لوک ورثہ اوپن ائیرتھیٹر اسلام آبادمیں ہو ا۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وقاص سلیم نے معزز مہمانوں …
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے دس روزہ فوک فیسٹیول ’’لوک میلہ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح گیا، 16 نومبر تک جاری رہے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے تحت دس روزہ فوک فیسٹیول ’’لوک میلہ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح مورخہ 7 نومبر شام 5 بجے لوک ورثہ اوپن ائیرتھیٹر اسلام آبادمیں ہو ا۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وقاص سلیم نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور میلے کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ وفاق کی تمام اکائیوں کو ثقافتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ میلہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی یکجہتی اور یگانگت کو فروغ دیتا ہے، یہ میلہ ملک بھر کے ماہر دستکاروں اور ہنر مندوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور قومی سطح پر اپنے فن کو منوانے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس میلے کے مقاصد میں ماہر دستکاروں، لوک فنکاروں اور ہنر مندوں کی عزت افزائی اور انہیں اپنے فنون کو جاری رکھنےکی ترغیب دینا بھی شامل ہے تاکہ ہمارا یہ قومی ثقافتی ورثہ نئی نسل تک منتقل ہو سکے ۔

وفاقی سیکرٹری نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ پہلا موقع ہےکہ میں اس وزارت کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے یہاں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ اس وزارت کے تحت لوک ورثہ جیسے ادارے موجود ہیں جو نہ صرف اپنے کام میں بے حد پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل ہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کو بہت خوبصورت پیرائے میں دنیا میں روشناس کرنے کا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیحات بھی ہیں کہ ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے، انہیں سراہا جائے جو سماج میں موجودانتہا پسندی کے عنصر کو ختم کرنے میں معاون ہوں۔
مہمان خصوصی وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ بلاشبہ یہ میلہ حکومت کی ان ترجیحات کا حصہ ہے جس کے تحت ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جن کا تعلق عوامی فلاح و بہبود، پاکستان کی ثقافت کی ترویج و ترقی اور عوام کی تفریح کے بامعنی اور صحت مندانہ مواقع فراہم کرنے سے ہے، میلے کی منفرد روایت ہے جس کے مطابق ہر سال ایک ماہر دستکار ، دستکارہ اور ایک لوک فنکارکو عزت افزائی کے طور پر چادر یا پگڑی پہنائی جاتی ہے۔
اس سال مہمان خصوصی نے گلگت بلتستان سے سٹون کارونگ کے ماہر دستکار غلام حیدر اور کشمیر کی مشہور لوک گلوگارہ بانو رحمت کو چادر اور پگڑی ،دستار پہنائی۔ تقریب کے دوران مختلف لوک فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اورعوام کی ایک بڑی تعداد سے خوب داد وصول کی۔ یہ میلہ 16 نومبر تک جاری رہے گا۔ میلے کا انٹری ٹکٹ 200 روپے فی کس ہے جبکہ طلباء و طالبات کا رعایتی ٹکٹ 100 روپے فی کس ہے۔








