اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پارلیمانی امور سمیت اہم ایشوز سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مدینے کی ریاست کا مقصد ہی ملک و قوم کی بقاء ہے ، قانون سازی کرتے ہوئے اسلامی شعار اور اقدار …
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پارلیمانی امور سمیت اہم ایشوز سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مدینے کی ریاست کا مقصد ہی ملک و قوم کی بقاء ہے ، قانون سازی کرتے ہوئے اسلامی شعار اور اقدار کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے،حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں، حجاز مقدس میں زائرین کی رہائش اور مناسک حج کی دوران سعودی حکام سے بات چیت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی رواداری اور دوسرے مذاہب کا احترام کرنا اسلام کا اہم جزو ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے سپیکر کو حج و عمرہ کے حوالے سے کیے جانے والے ضروری اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔ و









