وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت پلاننگ کمیشن کی مشاورتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت پلاننگ کمیشن کی مشاورتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ مشاورتی کمیٹی کے کنوینرز نے مشاورتی کمیٹی کے متعلقہ ذیلی گروپوں کے اجلاسوں کے نتائج کو شیئر کیا۔ معیشت اور خزانہ ، صنعت و انٹرپرائز ، زراعت اور پانی ، تعمیر و شہری تجدید ، آئی سی ٹی اور صحت عامہ ، پینے کا پانی اور حفظان صحت سمیت چھ ذیلی گروپس ہے۔وزیرنے کہا کہ ذیلی گروپوں کی بات چیت کے نتائج مشاورتی کمیٹی کو اپنی مجموعی سفارشات مرتب کرنے کے قابل بنائیں گے ، جو پالیسی سازی کے عمل میں حکومت کے لئے بے حد مددگار ثابت ہوں گے۔