اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات اور شماریات مخدوم خسرو بختیار نے پیر کو شماریات ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکرٹری شماریات کی طرف سے وزارت کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نے مخدوم خسرو بختیار کو 12 دسمبر2018ء کو وزارت شمار یات کا اضافی چارج دیا تھا۔ …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات اور شماریات مخدوم خسرو بختیارکا شماریات ڈویژن کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات اور شماریات مخدوم خسرو بختیار نے پیر کو شماریات ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکرٹری شماریات کی طرف سے وزارت کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نے مخدوم خسرو بختیار کو 12 دسمبر2018ء کو وزارت شمار یات کا اضافی چارج دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے دور میں شماریات کا بڑا اہم کردار ہے کیونکہ یہ قومی اور بین الا قوامی منصوبہ سازو ں اور پالیسی سازوں کو ٹھوس اعداد و شمار پیش کرتا ہے جن کو محققین اور اقتصادی و سماجی شعبہ کے دیگر ماہرین استعمال کر تے ہیں۔








