اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کےلیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جا رہے ہیں،ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون سے وبا کا پھیلاو روکنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کو …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی پمز میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کےلیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جا رہے ہیں،ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون سے وبا کا پھیلاو روکنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کو پمز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے، 20بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر لی گئی۔ اسد عمر نے کہاکہ پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اسپتال کو آکسیجن بیڈز فراہم کیے جائیں گے، ہاٹ اسپاٹس میں اسمارٹ لاک ڈاون سے وباءکا پھیلاو¿ روکاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹس کی تفیصیلات صوبوں کو فراہم کردی گئیں۔ ٹیکنالوجی کی مددسےنشاندہی کرسکیں گے کہ کون سے علاقے میں وباء زیادہ ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے 20 بڑے شہروں میں 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاو¿ن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن سے مہلک وباءکا پھیلاو¿ روکنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے شہر کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔اسپتالوں کا دورہ کرنے والی حکومتی ٹیم کو اسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والے سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔اسپتالوں کی انتظامیہ نے حکومتی ٹیم کو اپنی ضروریات کی بابت بھی آگاہ کیا اور دیگر متعلقہ امورپر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیراسدعمرنے اسپتالوں کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ جولائی 2020 ءکے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اسپتالوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک، سی ڈی ہسپتال اور پمزمیں آکسیجن بیڈزفراہم کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے زور دے کر کہا کہ عالمی سطح پر وباءقرار دیے جانے والے کووڈ 19 کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہایت ضروری ہے۔








