وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا یو این ڈی پی اور پلاننگ کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور شماریات ڈویژن مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قومی ترقی کی حکمت عملی کے طور پر ملک کے مختلف علاقوں کی برابری کی بنیاد پر ترقی کے لئے ترجیح دے رہی ہے، حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، حکومت کی ترجیحات میں سماجی و معاشی …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور شماریات ڈویژن مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قومی ترقی کی حکمت عملی کے طور پر ملک کے مختلف علاقوں کی برابری کی بنیاد پر ترقی کے لئے ترجیح دے رہی ہے، حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، حکومت کی ترجیحات میں سماجی و معاشی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی، غربت کا خاتمہ اور لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یو این ڈی پی اور پلاننگ کمیشن کے زیر اہتمام ،نئی حکومت کیلئے ترقی کی ترجیحات پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت درمیانی سطح کے شہروں کی ترقی اور علاقائی سطح پر برابری کے ذریعے علاقائی تفریق کو ختم کرے گی ۔وفاقی وزیر نے سماجی اقتصادی ترقی کے لئے یو این ڈی پی کی حمایت اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے عالمی ایجنڈے کو عملی جامع پہنانے کے لئے اقدامات کو سراہا ہے۔ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں سماجی و معاشی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی، غربت کا خاتمہ اور لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، موجودہ حکومت نے سی پیک فریم ورک کے تحت صنعتی تعاون کو اہمیت دی ہے۔