اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری تلے ڈاکے مارے ہیں، مشرف نے کرپٹ لوگوں کو وزیر بنایا، پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، انہیں ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان کی کبھی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔ پیر کو پارلیمنٹ …
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری تلے ڈاکے مارے ہیں، مشرف نے کرپٹ لوگوں کو وزیر بنایا، پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، انہیں ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان کی کبھی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، ان کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ملک کی بہتری کیلئے کام کرنے والے سے انتقام کیوں لیا جا رہا ہے، کرپٹ لوگوں سے انتقام لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کی چھتری تلے ڈاکے مارے ہیں، مشرف نے کرپٹ لوگوں کو وزیر بنایا، ان کو کوئی پوچھتا نہیں، نواز شریف کو اقامہ پر سزا دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فوگ کا تعلق موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں سے ہے، سموگ کے اندر سیسہ اور سلفر ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کبھی کوئی بات سچ ثابت نہیں ہوئی۔








