وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پاور پلانٹس کے ممکنہ سرمایہ کاروں کا اجلاس‘ پاور پلانٹس کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے ملک میں پاور اور انرجی سیکٹرز سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پاور پلانٹس کے ممکنہ سرمایہ کاروں کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے پاور شہزاد قاسم، وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر، ایم ڈی پاور انفراسٹرکچر بورڈ، وفاقی سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پاور اور …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پاور پلانٹس کے ممکنہ سرمایہ کاروں کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیر مملکت برائے پاور شہزاد قاسم، وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر، ایم ڈی پاور انفراسٹرکچر بورڈ، وفاقی سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پاور اور وزارت کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی ہے۔ اجلاس کے دوران پاور پلانٹس کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے ملک میں پاور اور انرجی سیکٹرز سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور ندیم بابر نے آئی پی پی سے متعلقہ مسائل، ڈیٹ فنانسنگ، سیکٹورل ایشوز، حکومت کی پاور پالیسیز اور گردشی قرضوں میں کمی کے حوالہ سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے توانائی اور پاور سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال اور بین الاقوامی سفر کی پابندیوں کے باعث پاور پلانٹس کی نجکاری طے شدہ وقت میں مکمل نہیں ہو سکی مگر اس سے متعلقہ تمام مسائل اور سرمایہ کاروں کے تحفظات کو تسلی بخش حد تک دور کیا جائے گا۔ اس موقع پر نیپرا نے ٹیرف کے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے سے متعلق یقین دہانی بھی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر پاور پلانٹس کے متوقع سرمایہ کاروں نے وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو اور وزارت نجکاری کے تعاون کو سراہا۔