وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے صاحبزادے کی وفات پر اظہارافسوس

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے صاحبزادے کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔