وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مائنس ون کی کوئی حقیقت نہیں ، پی ٹی آئی میں عمران خان کا کوئی متبادل نہیں ،پی آئی اے میں شفافیت لارہے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مائنس ون کی کوئی حقیقت نہیں ، پی ٹی آئی میں عمران خان کا کوئی متبادل نہیں ،پی آئی اے میں شفافیت لارہے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے جسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ہر حال میں پارٹی ان کے نظریہ پر قائم رہے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار کی سیاست پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے کامیابی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ پائلٹس کے لائسنسوں کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مسافروں کا تحفظ عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نجکاری کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشیر مقرر کیا جائے گا ، غلام سرور خان نے کہا کہ دنیا میں بین الاقوامی فلائٹس آپریشنز معطل ہیں ہم خصوصی پر وازیں چلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام بڑی ایئر لائنز گراﺅنڈ ہیں ، جو اپنے عملہ کی چھانٹی کر رہی ہے ہم نے ادارہ میں کوئی ڈاﺅن سائزنگ نہیں کی۔