وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا ٹیکسلا کرسچن ہسپتال میں کرسمس کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب امن اور صبر کا سبق دیتے ہیں،حضرت عیسیؑ نے بھی پیار اور امن کا درس دیا، مسیحی برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے۔ہفتہ کو ٹیکسلا کرسچن ہسپتال میں کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب امن اور صبر کا سبق دیتے ہیں،حضرت عیسیؑ نے بھی پیار اور امن کا درس دیا، مسیحی برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے۔ہفتہ کو ٹیکسلا کرسچن ہسپتال میں کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی خوشیوں میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن اور صبر کا سبق دیتے ہیں،حضرت عیسیؑ نے بھی پیار اور امن کا درس دیا۔غلام سرور کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے جبکہ ٹیکسلا کرسچن ہسپتال بھی بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بحیثیت پاکستانی بھی ایک بڑا دن ہے۔آج قائداعظم کی بھی یوم پیدائش ہے ۔قائد اعظم نے بھی اقلیتوں کے حقوق پر زور دیا تھا ،ہماری حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ قائداعظم نے اقلیتوں کے جو حقوق بیان کئے ان پر عمل کیا جائے۔

مزید خبریں