اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کے وژن کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروس لمیٹڈ (اے ایس ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر جعفر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ …
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر جعفر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کے وژن کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروس لمیٹڈ (اے ایس ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر جعفر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے تحت لائسنس کی ایک خاص قسم ٹورزم پروموشن اور ریجنل انٹیگریشن (ٹی پی آر آئی) متعارف کرائی ہے جس کا مقصد ہوا بازی کے شعبہ میں کام کرنے والے لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے علاوہ کم لاگت میں بہتر سہولیات دینا ہے۔ اس لائسنس کے اجرا کا مقصد ملک میں سیاحت کا فروغ ہے۔ اس سے نہ صرف غیر ملکی سیاحوں بلکہ ملکی سیاحوں کو بھی بہتر سہولیات مہیا ہوں گی اور ملک میں سیاحت کا شعبہ فروغ پا سکے گا۔ پہلا ٹورزم پروموشن اور ریجنل انٹیگریشن لائسنس اے ایس ایل ایل کو دیا گیا تھا۔








