اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہاہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے لے کر جائینگے۔ ہم نے جھوٹ کی سیاست کو کبھی پروان نہےں چڑھایا ۔ہماری حکومت سے پہلے یہاں نوکریاں بکتی تھیں۔اب وہ سلسلہ روک چکا ہے ،موجودہ حکومت نے …
وفاقی وزیر برجیس طاہر کاگلگت بلتستان کونسل کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہاہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے لے کر جائینگے۔ ہم نے جھوٹ کی سیاست کو کبھی پروان نہےں چڑھایا ۔ہماری حکومت سے پہلے یہاں نوکریاں بکتی تھیں۔اب وہ سلسلہ روک چکا ہے ،موجودہ حکومت نے دوسال کے قلیل عرصے میں علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ریکا رڈ ساز کام کئے ہےں ۔ہم نے گلگت بلتستان میں تین نئے اضلاع بنائے ہیں۔ سکردو روڈ پر کام شروع ہوچکا ہے۔ بلتستان میں الگ یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جارہاہے ،میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جارہاہے،انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے احکامات کے روشنی میں گلگت بلتستان میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرینگے،انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی کو دوبارہ بنایاگیا ہے ،آج اس کمیٹی کا اجلاس ہوگا،ہم اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہےں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گلگت بلتستان کونسل کے آفس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا








