وفاقی وزیر برجیس طاہر کے اعزاز میں جی بی ہاﺅس اسلام آباد میں الوداعی تقریب کا اہتمام

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کے اعزاز میں جی بی ہاﺅس اسلام آباد میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، گلگت بلتستان کونسل کے ممبران اور ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے کارکنوں نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ گلگت بلتستان …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کے اعزاز میں جی بی ہاﺅس اسلام آباد میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، گلگت بلتستان کونسل کے ممبران اور ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے کارکنوں نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ گلگت بلتستان کو اپنا گھر مانتے ہیں اور جو محبت انہیں گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں میں ملی ہے اُس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوںنے کہا کہ بطور گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان انہوںنے اپنے تمام فرائض آئین وقانون کے مطابق سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کی اور ہمیشہ ان اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہاکہ بطور گورنر،گلگت بلتستان میں صاف وشفاف اور پرُامن انتخابات کا انعقاد اُن کی بڑی کامیابی تھی جس کو پورے ملک میں سہراہا گیا۔