وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کا قرآن پاک اور نئی درسی کتب پڑھائے جانے کا جائزہ لینے کےلئے اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ون کا دورہ

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بچوں میں سرمایہ کاری بڑی اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات قرآن پاک اور نئی درسی کتب پڑھائے جانے کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اسلام آباد ماڈل سکول …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے بچوں میں سرمایہ کاری بڑی اہم ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات قرآن پاک اور نئی درسی کتب پڑھائے جانے کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ون کے دورہ میں کہی۔انہوں نے طلباءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے اساتذہ کی عزت کرنی چاہئیے اور عملی زندگی میں کامیابی کیلئے محنت کرنی چاہئے۔ سکول کے دورہ کے دوران وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے تمام کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباءاور اساتذہ سے نئی نصابی کتابوں کے بارے میں فرداً فرداً پوچھا۔ طلباءاور اساتذہ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ نئی کتابوں میں عنوانات سمجھنے میں آسان ہیں۔ وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے طلباءکی کردار سازی کی ضرورت پر زوردیا۔