مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی …
وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے اور پاکستان نے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں بھی دی ہیں جسے دنیا سراہتی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل امن کے لیے ہمیں دہشت گردی و انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا جس کے لیے اہم و موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انہی اقدامات کی بدولت ملکی امن و امان کی مجموعی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں اورپرعزم ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے پاراچنار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن عناصر سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہو پا رہی اور وہ سی پیک کی مدد سے پاکستان میں ہونے والی معاشی ترقی و تبدیلی سے خوفزدہ ہیں۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔








