وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اتنی شور شرابہ کرنے کے باوجود پانامہ پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی، پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر مکمل یقین رکھتی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف پر ماضی میں …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اتنی شور شرابہ کرنے کے باوجود پانامہ پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی، پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر مکمل یقین رکھتی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف پر ماضی میں بھی بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگتے رہے اور عدالتوں نے انہیں سرخرو کیا، اب بھی ان پر لگنے والے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں اور ہم پر عزم ہیں کہ ثبوتوں کی بنیاد پرعدالتوں سے پھر سرخرو ہوں گے کیونکہ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور اب بھی صاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ثبوت ہی نہیں، وہ صرف اپنی سیاست چمکانے کےلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply