وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی برسلز میں یورپی یونین کے صدر انٹوینو تجانی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے بدھ کو برسلز میں یورپی یونین کے صدر انٹوینو تجانی نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے حالیہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ تجانی ایک اطالوی سیاستدان ہیں جو اس عہدے پر گذشتہ ہفتہ ہی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل انڈسٹری اور انٹرپرینیور شپ کے یورپی کمشنر …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے بدھ کو برسلز میں یورپی یونین کے صدر انٹوینو تجانی نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے حالیہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ تجانی ایک اطالوی سیاستدان ہیں جو اس عہدے پر گذشتہ ہفتہ ہی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل انڈسٹری اور انٹرپرینیور شپ کے یورپی کمشنر اور یورپی پارلیمنٹ کے 14 نائب صدور میں سے ایک تھے۔ وفاقی وزیر نے ان کے ساتھ پاکستان پر جی ایس پی پلس کے مثبت اثرات بارے تبادلہ خیال کیا کیونکہ اب دونوں اطراف کے مابین تجارت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

Leave a Reply