اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تمام پارلیمانی پارٹیوں اور کابینہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پارٹی جے آئی ٹی کی متنازعہ رپورٹ کو عدالت عظمی میں چیلینج کرے گی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تمام پارلیمانی پارٹیوں اور کابینہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پارٹی جے آئی ٹی کی متنازعہ رپورٹ کو عدالت عظمی میں چیلینج کرے گی۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو قانون کی بالادستی کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے متنازعہ اور جانبدار رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جس کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلینج کیا جائے گا۔








