اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے قانون کرایہ داری کے ترمیمی بل کو موجودہ حکومت کے دور میں ہی پارلیمنٹ سے پاس کراکے قانونی شکل دی جائے گی تا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو قانون کرایہ داری کی …
وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے قانون کرایہ داری کے ترمیمی بل کو موجودہ حکومت کے دور میں ہی پارلیمنٹ سے پاس کراکے قانونی شکل دی جائے گی تا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو قانون کرایہ داری کی عدم موجود گی سے جو مسائل درپیش ہیںحکومت ان سے بخوبی آگاہ ہے اور یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی کرایہ داری کا نیا قانون قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی تا کہ اس کو اسلام آباد میں نافذکیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ نون ٹریڈرز ونگ اسلام آباد کے صدر شیخ جمشید کے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے یقین دہائی کرائی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ تاجر برادری کے مسائل کو بھی حل کرانے کی کوشش کی جائے گی تا کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میںسہولت محسوس کریں۔ انہوں نے کہا ہماری برآمدات میں مختلف عناصر کی وجہ سے کچھ کمی واقع ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بہتر فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات پر کام کر رہی ہے تا کہ برآمدات کو صلاحیت کے مطابق ترقی دی جا سکے۔








