وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات، تعلیم اور ہنر کے فروغ کےلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے ہونگے،وفاقی وزیر شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان کے سفیر ایریک بیش ایمبیو نے ملاقات کی۔ کرغزستان کے سفیر نے شفقت محمود کو وفاقی وزیر تعلیم بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم اور ہنر کے فروغ کےلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے اور میڈیکل، زراعت، دفاع اور سٹرٹیجک سٹڈیز کے میدان میں پاکستانی اور کرغزستان کی …

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے کرغزستان کے سفیر ایریک بیش ایمبیو نے ملاقات کی۔ کرغزستان کے سفیر نے شفقت محمود کو وفاقی وزیر تعلیم بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم اور ہنر کے فروغ کےلئے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے اور میڈیکل، زراعت، دفاع اور سٹرٹیجک سٹڈیز کے میدان میں پاکستانی اور کرغزستان کی یونیورسٹیوں میں رابطے استوار کرنا ہوں گے۔ کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔