وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اورپیشہ ور انہ تربیت شفقت محمود نے ابتدائی جماعتیں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں میں ابتدائی تعلیم کے مجموعی معیار کی بہتری میں باکمال کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں امریکی مشن کی جانب سے بہترین اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم اورپیشہ ور انہ تربیت شفقت محمود نے ابتدائی جماعتیں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں میں ابتدائی تعلیم کے مجموعی معیار کی بہتری میں باکمال کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں امریکی مشن کی جانب سے بہترین اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اساتذہ کی عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اور امریکی مشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 28ِ اساتذہ کو تدریسی عمل میں اصلاحات بروئے کار لانے پر "بہترین استاد ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے سکول جانے کی عمر کے سکولوں سے باہر بچوں کے تعلمی اداروں میں داخلے کو ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے ۔تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔