اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کمزور پراسیکیوشن پر نیب جوابدہ ہے حکومت نہیں، لوٹ مار کرنے والے بھی اب خود کو بے گناہ کہتے ہیں جس سے سارا نظام متاثر ہوا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون مشرف دور میں …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کمزور پراسیکیوشن پر نیب جوابدہ ہے حکومت نہیں، لوٹ مار کرنے والے بھی اب خود کو بے گناہ کہتے ہیں جس سے سارا نظام متاثر ہوا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون مشرف دور میں بنا، اس وقت بھی الزامات لگے کہ اسے سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے 5، 5 سال حکومتیں کیں لیکن انہوں نے نیب کے قانون میں ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اقتدار میں آنے کے بعد نیب قانون میں ترامیم کی کوشش کی اور آرڈیننس لائی لیکن اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ دیا اور غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے آرڈیننس پاس نہ ہو سکا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ بدعنوان عناصر کے خلاف شفاف اور بلاتفریق احتساب ہو لیکن نیب کی کمزور پراسیکیوشن سے ہمارے احتساب کے نعرے کو نقصان پہنچا ہے اور ماضی میں لوٹ مار کرنے والے بھی اب دعوی کر رہے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں، کمزور پراسیکیوشن پر نیب جوابدہ ہے حکومت نہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت نے بروقت اقدامات اٹھائے اور جامع حکمت اپنائی جس کی وجہ سے صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چینی اور گندم بحران کی رپورٹس عوام کے سامنے لائی اور اب متعلقہ ادارے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔








