وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان کے نجی سکول میں چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نےجاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ وفاقی وزیر نے اس المناک گھڑی میں سوگوار و زخمی خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحتِ کاملہ سے نوازے۔








