اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تاپی منصوبہ بہت اہم ہے، منصوبے میں گیس ترسیل معاہدہ تمام شریک ممالک کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ترکمانستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں معاون خصوصی بجلی و پٹرولیم تابش گوہر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حماد اظہر نے کہا کہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تاپی منصوبہ اہم ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ تاپی منصوبے میں گیس ترسیل معاہدہ تمام شریک ممالک کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔ترکمانستان سفیر نے کہا کہ تا پی منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچنے کیلئے تمام شریک ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، منصوبے کی سیکورٹی کے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔