وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پی ٹی آئی حیدرآباد سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر جمشید علی شیخ کی ملاقات

حیدرآباد29جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پی ٹی آئی حیدرآباد سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر جمشید علی شیخ نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے حیسکو کی جانب سے پیدا کردہ مسائل پر بات چیت کی۔ جمشید علی شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی وزیر توانائی نے حیسکو کے حوالہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرانے کا …

حیدرآباد29جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پی ٹی آئی حیدرآباد سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر جمشید علی شیخ نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے حیسکو کی جانب سے پیدا کردہ مسائل پر بات چیت کی۔ جمشید علی شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی وزیر توانائی نے حیسکو کے حوالہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرانے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ و ہ جلد ہی حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ حیسکو کی جانب سے ڈیڈیکشن بلز کا اجراءجاری ہے جس سے صارفین بے حد پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف ضرور کاروائی ہونا چاہیئے لیکن ایمانداری سے بجلی استعمال کرنے والوں کا ڈیڈیکشن بلز کا اجراءظلم ہے انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ایسے پلازہ و بلند عمارتیں جن کے مکین پہلے ہی حیسکو کو بجلی کے ڈیمانڈ نوٹ جمع کراچکے ہیں انہیں مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اپنا ٹرانسفامر لگائیں انہوں نے کہا کہ یہ شرط نئے تعمیر ہونے والی کثیر المنزلہ عمارتوں پر تو لاگو کی جاسکتی ہے لیکن قدیم یا پرانے پلازہ و عمارتوں پر کیسے لاگو ہوسکتی ہے جو پہلے ہی اپنے ڈیمانڈ نوٹ جمع کراچکے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر نے جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دلایا ہےں-