وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئر نے بدھ کو ملاقات کی۔
وفاقی وزیر جام کمال خان سے تاجک سفیر شریف زادہ یوسف توئر کی ملاقات، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئر نے بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیاجبکہ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر تجارت نے علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے سہولت کاری کے عزم کا اظہار کیا اور مربوط تجارتی راہداری کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس حب اور جدید ٹرانسپورٹ نظام سے خطے میں روابط مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے نجی شعبے کے روابط کے فروغ کے لیے بزنس فورم کے انعقاد کی تجویز پیش کی ۔
جام کمال خان نےچین کے ساتھ تعاون کو علاقائی روابط کے لیے اہم قرار دیا اور متعدد تجارتی راستوں کو فعال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے برآمدی و درآمدی اداروں کے درمیان براہ راست رابطوں کی تجویز بھی پیش کی ۔تاجک سفیر نے پاکستان کے علاقائی روابط کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نےتاجکستان کی جانب سے سستے اور قابل اعتماد ٹرانزٹ روٹس کی اہمیت پر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان کی اضافی توانائی پاکستان کو برآمد کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایلومینیم کی تجارت اور صنعتی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پلیٹ فارم کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا اور پاکستان اور تاجکستان کے مابین قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔








