وفاقی وزیر جام کمال خان کی تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مذمت

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم خواتین اور بچوں کے قتل اور گھر کو نذر آتش کرنے کا واقعہ کھلی درندگی ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ یہ کوئی جدوجہد نہیں بلکہ نہتے شہریوں کے خلاف کھلی بربریت ہے،دہشت گردی اور معصوم جانوں کے ضیاع …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم خواتین اور بچوں کے قتل اور گھر کو نذر آتش کرنے کا واقعہ کھلی درندگی ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ یہ کوئی جدوجہد نہیں بلکہ نہتے شہریوں کے خلاف کھلی بربریت ہے،دہشت گردی اور معصوم جانوں کے ضیاع کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ جام کمال خان نے کہا کہ مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔