وفاقی وزیر حنیف عباسی کا ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوےمحمد حنیف عباسی نےسابق سٹیٹ بینک گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی ایک قابلِ فخر بیٹی اور قابل معاشی ماہر تھیں جنہوں نے بہترین قومی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے دعا …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوےمحمد حنیف عباسی نےسابق سٹیٹ بینک گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی ایک قابلِ فخر بیٹی اور قابل معاشی ماہر تھیں جنہوں نے بہترین قومی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ ڈاکٹر شمشاد اختر کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔