وفاقی وزیر حنیف عباسی کی پمزہسپتال میں ترلائی دھماکے کےزخمیوں کی عیادت

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پمزہسپتال میں ترلائی دھماکے کےزخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کے لئے یہاں موجود ہوں ،ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دیا ،ایک ایک مریض سے سہولیات …

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پمزہسپتال میں ترلائی دھماکے کےزخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کے لئے یہاں موجود ہوں ،ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دیا ،ایک ایک مریض سے سہولیات کے بارے میں پوچھا ہے، سب مریض مطمئن ہیں،زیادہ تر مریضوں کی حالت بہتر ہے کچھ کو آج اور کل ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے مسجد میں دھماکہ کیا انہوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں ،پاکستان پہلے بھی ظالموں کا مقابلہ کرتا رہا ہے اور اب بھی بھرپور جواب دیا جائے گا،یہ کسی ایک مکتبہ فکرپر حملہ نہیں ہوا پورے پاکستان پر حملہ ہوا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر دھرنا دینے کے بجائے عوام کی جان و مال کی فکر کریں،ہمیں اپنی فوج پر بے انتہا مان ہے ،اس وقت ہمیں مل کر دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے۔