یوکوہاما ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ، جرمنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وہ جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایک جرمن وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔جرمن وفد کی قیادت پارلیمانی سٹیٹ سیکرٹری ہانس جوہن فیوچٹل کررہے تھے۔ اس موقع …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جاپان میں جرمنی کی وفد سے ملاقات

مزید خبریں
یوکوہاما ۔ 05 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ، جرمنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وہ جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایک جرمن وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔جرمن وفد کی قیادت پارلیمانی سٹیٹ سیکرٹری ہانس جوہن فیوچٹل کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے جرمنی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی ، صحت ، تعلیم ، گورننس ، پائیدار ترقی اور مائیکروفنانس میں مسلسل تعاون کو سراہا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران تعاون کے نئے راستے تلاش کئے گئے۔ جرمنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع کا خواہاں ہے۔








