اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی )سابق نگران وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی کارکردگی خطے کی دیگر کئی معیشتوں سے بہتر ہے۔ماضی کی نسبت ملکی اقتصادی کارکادگی میں واضح پیشرفت ہو رہی ہے۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جاوید برکی نے کہا …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق نگران وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی )سابق نگران وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی کارکردگی خطے کی دیگر کئی معیشتوں سے بہتر ہے۔ماضی کی نسبت ملکی اقتصادی کارکادگی میں واضح پیشرفت ہو رہی ہے۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جاوید برکی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اقتصادی کارکردگی بہتر ہے اور ملکی اقتصادی کارکردگی خطے کی دیگر کئی معیشتوں سے بہتر ہے لیکن عام تاثر اس سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت اور حقیقی تشخص کو اجاگر کرنیکی ضرورت ہے








