وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سود کے خلاف فیصلہ پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئندہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد ۔9نومبر (اے پی پی):نمائنده خصوصى وزير اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،مشرق وسطی وچيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاهر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے بینکنگ نظام کو سود سے پاک کرنے کا فیصلہ دیا تھا، شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر حکومتی درخواست لینے کا اعلان ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے، بینکنگ نظام کو سود سے پاک کرنا وقت کہ اہم ضرورت ہے، سودی نظام سے چھٹکارا اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔