وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی بلوچستان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات

کوئٹہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ایسی اقتصادی و تجارتی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں جس سے زراعت و صنعت کے شعبوں میں نمایاں ترقی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں ،بلوچستان ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں زراعت کی ترقی کے لے وفاق اور صوبائی حکومت ملکر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر …

کوئٹہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ایسی اقتصادی و تجارتی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں جس سے زراعت و صنعت کے شعبوں میں نمایاں ترقی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں ،بلوچستان ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں زراعت کی ترقی کے لے وفاق اور صوبائی حکومت ملکر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستا چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات اور تجارتی مشکلات کے حل کی تجاویز سے متعلق اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلیٰ غلام فاروق اور صدر جمعہ خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملائیشیا سمیت عالمی طلب کے مطابق بلوچستان و ملک بھر میں زراعت ،حلال فوڈ اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی عمومی صورتحال میں اگلا مرحلہ صنعتوں کے قیام کا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس مرحلے میں مختلف چیمبرز آف کامرس کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے برآمد کنندگان کی مشکلات کا جائزہ لے کر ان کو حل اور تجارتی پالیسوں کی تشکیل میں نجی شعبے کی مشاورت کو شامل رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے بی آئی ایس پی سمیت دیگر موثر پروگرامز متعارف کرائیں گے جبکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں ترقی کے غیر معمولی مواقع فراہم کریں گے۔