اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کے ہمراہ جمعہ کو فنانس ڈویژن میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کھاد کی پیداوار اور مارکیٹ میں وافر مقدار میں ان کی مسلسل دستیابی کے حوالے سے متعلقہ امور زیر بحث لائے گئے۔ فرٹیلائزر انڈسٹری کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو فرٹیلائزر یونٹس کی پیداواری صلاحیت کے بارے میں …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس،کھاد کی پیداوار اور مارکیٹ میں وافر مقدار میں ان کی مسلسل دستیابی کے حوالے سے متعلقہ امور زیر بحث لائے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کے ہمراہ جمعہ کو فنانس ڈویژن میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کھاد کی پیداوار اور مارکیٹ میں وافر مقدار میں ان کی مسلسل دستیابی کے حوالے سے متعلقہ امور زیر بحث لائے گئے۔ فرٹیلائزر انڈسٹری کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو فرٹیلائزر یونٹس کی پیداواری صلاحیت کے بارے میں بریف کیا اور مارکیٹ میں بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں اور وفاقی وزیر نے کہا کہ مارکیٹ میں کھاد کی وافر مقدار میں دستیابی اور کسانوں کو مناسب قیمتوں پر فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔








