وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزارت دفاع کے ترقی پانے والے افسران کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزارت دفاع کے ترقی پانے والے افسران کی ملاقات،فنانس ڈویژن میں مختلف حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کیں،اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزارت دفاع کے ترقی پانے والے افسران نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری فنانس ڈویژن طارق باجوہ بھی موجودہ تھے۔ وزیر …

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزارت دفاع کے ترقی پانے والے افسران کی ملاقات،فنانس ڈویژن میں مختلف حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزارت دفاع کے ترقی پانے والے افسران نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری فنانس ڈویژن طارق باجوہ بھی موجودہ تھے۔ وزیر خزانہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے وزارت دفاع میں جانفشانی سے فرائض انجام دیے اور قومی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترقی کے صحیح حق دار ہیں کیونکہ انہوں نے فنانس ڈویژن میں مختلف حیثیت میں اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کیں۔

Leave a Reply