وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کویہاں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اور برطانوی سیکرٹری خارجہ بورس جانسن کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ برطانوی سیکرٹری خارجہ کا دورہ انتہائی کامیاب اور تعمیری دورہ تھا اور انہوں نے پاکستان کی اقتصادی نمو اور …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کویہاں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اور برطانوی سیکرٹری خارجہ بورس جانسن کے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ برطانوی سیکرٹری خارجہ کا دورہ انتہائی کامیاب اور تعمیری دورہ تھا اور انہوں نے پاکستان کی اقتصادی نمو اور ترقی کےلئے مثبت جذبات کا اظہارکیا۔ ہائی کمشنر نے وزیرخزانہ کو برطانوی سیکرٹری خارجہ کی پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جس میں برطانوی کمپنیوں نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply