اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملکی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ‘مالی سال 2016-17کے پہلے چھ ماہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا جبکہ قیمتوں میں استحکام رہا۔وہ پیر کویہاں ششماہی اقتصادی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔انہوں نے …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ششماہی اقتصادی کارکردگی جائزہ اجلاس، ملکی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملکی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ‘مالی سال 2016-17کے پہلے چھ ماہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا جبکہ قیمتوں میں استحکام رہا۔وہ پیر کویہاں ششماہی اقتصادی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح چار فیصد سے نیچے رہی ہے ۔جولائی تا دسمبر 2016کے دوران افراط زر کی شرح 3.88فیصد رہی جو کہ قیمتوں میں مسلسل استحکام کو ظاہر کر تی ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایف بی آر کی کارکردگی سات فیصد رہی جو ابتدائی مہینوں میں پیش آنے والے شارٹ فال کو پورا کرنے سے متعلق کوششوں کی عکاس ہے‘یہ شارٹ فال صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دینے اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کی مد میں ادائیگیوں کی وجہ سے پیش آیا‘اسی طرح اخراجات کے حوالے سے کارکردگی درست سمت میں رہی ۔








