وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے مابین کوآرڈینیشن سے متعلق جائزہ اجلاس اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے اداروں کے کام میں ہم آہنگی بڑی اہمیت کی حامل ہے،سینیٹر اسحاق ڈار اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے اداروں کے کام میں ہم …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے مابین کوآرڈینیشن سے متعلق جائزہ اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے مابین کوآرڈینیشن سے متعلق جائزہ اجلاس
اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے اداروں کے کام میں ہم آہنگی بڑی اہمیت کی حامل ہے،سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے اداروں کے کام میں ہم آہنگی بڑی اہمیت کی حامل ہے جس سے پورا ملک استفادہ کرے گا۔ وہ جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مابین کوآرڈینیشن سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا، سیکرٹری خزانہ اور ایف بی آر کے چیئرمین نے اجلاس میں شرکت کی اور وزیر خزانہ کو متعلقہ اداروں کی جانب سے کوآرڈینیشن کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداروں کے مابین موثر ہم آہنگی حکومتی کاموں کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءپر زور دیا کہ وہ آمدن و اخراجات سے متعلق موثر حل تلاش کرنے کیلئے اقدامات کریں۔








