وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی پارا چنار دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کےلئے عوام اور حکومت کے عزم …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کےلئے عوام اور حکومت کے عزم اور حوصلہ کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کےلئے یہ صدمہ برداشت کرنے کےلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

Leave a Reply