وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں

162
Federal Finance Minister
Federal Finance Minister

اسلام آباد/العلا۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہیں۔

کانفرنسوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیںآئی ایم ایف اور سعودی وزارت خزانہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے،کانفرنس میں 200 شرکا، 36 مقررین اور 48 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ‘‘کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔

پینل مباحثے کی میزبانی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کریں گی جبکہ مصر، برازیل اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ بھی مباحثے میں شریک ہوں گے۔العلا کانفرنس ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے درمیان عالمی معاشی پالیسی سازی کے لیے ایک سالانہ پلیٹ فارم بنے گی۔