وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے منگل کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے منگل کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا کو درپیش مختلف معاشی اور مالی مسائل سے وفاقی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومتوں کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔